ابنا: چين کے دارالحکومت بيجنگ سے رپورٹ کے مطابق چين کي وزارت تجارت نے ايک بيان جاري کرکے کہا ہے کہ امريکا کا يہ اقدام چين امريکا تعلقات کے فروغ ميں اہم رکاوٹ ہے۔ ياد رہے کہ امريکا کے صدر باراک اوباما نے چين اور چند ديگر ملکوں کو سيٹلائٹ کي تياري ميں کام آنے والے وسائل کي سپلائي پر پابندي کے حکمنامے پر دستخط کرديئے ہيں۔
چيني وزارات تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چين کو واشنگٹن کے اس فيصلے سے سخت تکليف پہنچي ہے اور ہم سمجھتے ہيں کہ امريکا چين کو پيشرفتہ ٹکنالوجي فراہم کرنے پر پابندي نرم کرنے کے اپنے وعدوں پر عمل نہيں کررہا ہے- انہوں نے کہا کہ امريکا کا يہ اقدام دونوں ملکوں کے باہمي تعاون ميں کمي پر منتج ہوگا۔
.......
/169