5 جنوری 2013 - 20:30

کوئٹہ – سیٹلائٹ ٹاؤن سے نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے پیش امام کو اغواء کر لیا.

ابنا: تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش امام، نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد جو گاڑی میں سوار تھے پیش امام کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اطلاع ملتے ہی سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی عوامی حلقوں نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں اغواء برائے تاوان کے گروپوں کی وارداتوں اور پولیس ایف سی کی جگہ جگہ ناکہ بندی کے باوجود ملزمان کا فرار ہو جانا سوالیہ نشان ہے سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔

.....

/169