ابنا: جناب رامین مہمان پرست نے لبنان کے المنار ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نظر میں امریکہ اور مغربی ممالک، پیٹریاٹ میزائل شکن سسٹم کو صہیونی ریاست کے تحفظ کے سلسلے میں ترکی میں نصب کررہے ہیں تاکہ صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کی صورت میں اس سسٹم کے ذریعہ اسکی حمایت کرسکیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس بات پر زوردے کر کہا کہ ترکی ، ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام میں شامل نہیں ہوگا اور کسی کو بھی اپنی فضائی حدود سے ایران پر حملے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خیال میں پیٹریاٹ میزائل شکن سسٹم کا کنٹرول ترکی کے پاس نہیں ہوگا بلکہ اس پرنیٹو کا کنٹرول ہوگا۔
.......
/169