4 جنوری 2013 - 20:30

صہیونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرکے 5 نوجوانوں کو زخمی کردیا ہے ۔

ابنا: کل جمعہ کو فلسطینیوں اور امن کارکنوں نے غرب اردن کے کنارے میں واقع "النبی صالح " گاؤں میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر فلسطینی مظاہرین نے صہیونی ریاست کی جارحانہ پالیسیوں اور صہیونی دیوار کی تعمیر کے خلاف زبردست نعرے لگائے ۔ صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کےلئے مظاہرین پر آنسو کے گولے داغے اور ان پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 5 فلسطینی زخمی ہوئے ۔ صہیونی فوجیوں نے 3 فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا۔صہیونی دیوار کی تعمیر 2002 میں آغاز ہوئی ہے اور ابتک اس دیوارکی 400 کلومٹرمکمل ہوئی ہے۔

.......

/169