3 جنوری 2013 - 20:30

پاکستان میں شعیہ مسلمانوں نے شعیہ نسل کشی کے خلاف آج احتجاجی مظاہرے کئے۔

ابنا: اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نےچند روز قبل بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شیعہ زائرین پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو فوری طور پر ختم کرنے اور حکومت بلوچستان سےشیعہ مسلمانوں اور زائرین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شیعہ زائرین کی3 بسوں پر امریکہ کے تربیت یافتہ دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں37 زائرین شھید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110