ابنا: حسین شیخ الاسلام نے نئی دہلی میں نمائندے سے گفتگو میں چابہار بندرگاہ میں ہندوستان اور افغانستان کے اقتصادی مواقع اور اگلے سال چابہار کو گیس پائپ لائن پہنچانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں کم قیمت میں انرجی کی فراہمی سے سرمایہ کاروں بالخصوص ہندوستان کےلئے اچھے مواقع مہیا ہوجائیں گے۔ انہوں نے ہندوستان اور افغانستان کے تعلقات میں چابہار بندرگاہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان اس بندرگاہ سے استفادہ کررہاہے اور افغانستان میں سرمایہ کاری کےلئے ہندوستان کی خواہش کے پیش نظر، چابہار دونوں ممالک کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے.
.......
/169