ابنا: کل پیر کو غرب اردن کے کنارے کے شہر "سلفیت" میں القدس یونیورسٹی کے قریب فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جسکے دوران صہیونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کردیا۔
صہیونی فوجیوں نے کل شام "سلوان" میں وادی الحلوہ کے علاقے پربھی حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو اغوا کیا۔
ادھر رام اللہ کے گاؤں "النبی صالح" میں سینکڑوں فلسطینیوں نے صہیونی ریاست کے خلاف فلسطینیوں کے انتفاضہ کی 48ویں برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے صہیونی ریاست کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے فلسطینیوں کی سرزمین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی شدید مذمت کی اور قدس کی مرکزیت پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔
.....
/169