ابنا: مسجد الحرام کے امور کے مرکزی ادارہ کے رئیس عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا ہے کہ مسجد الحرام کے کھلے دروازوں کی تعداد ایک سو ہے۔اس نے کہا مسجد الحرام کا تعمیراتی کام دن رات جاری ہے زائرین خانہ خدا میں اضافہ کے باعث حرمین شریفین کی توسیع کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ زائرین کی سہولت کیلئے یہ منصوبے بہت جلد تکمیلی مراحل تک پہنچیں گے۔اس نے مزید کہا حرمین شریفین کی توسیع بہت وسیع پیمانے پر رکھی جائے گی اور زائرین کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہیں اٹھانا پڑے گا۔ اس لئے فوری طور پر مسجد الحرام کے 71 دروازے بند کر رہے ہیں۔
.....
/169