ابنا: افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظیمی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گذشتہ 9 ماہ میں 906 افغان فوجی مارے گئے جبکہ سال 2012 میں کل 1056 فوجیوں کو ہلاک کیا گیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارے گئے 75فیصد افغان فوجی بارودی سرنگوں یا بم دھماکوں میں ہلاک ہوئے ہیں ۔ جنرل ظاہر عظیمی نےمزید کہا کہ بم دھماکوں یا بارودی سرنگوں میں زیادہ افغان فوجی مارےگئے ہیں کیونکہ غیرملکی افواج کے پاس بہتر فوجی سازوساماں موجود ہیں ۔افغانستان کے 75 فیصد حصے میں سیکوریٹی کی ذمہ داری افغان فوجیوں کو سونپ دی گئی ہے اور توقع ہے کہ 2013 کے وسط تک پورے افغانستان کی سیکوریٹی انہیں سونپ دی جائے ۔
.......
/169