29 دسمبر 2012 - 20:30

کراچی کے علاقے مرغی خانہ پل کے قریب امریکی صہیونی آلہ کار تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 38 سالہ اطہر شاہ شہید، اور 34 سالہ مظاہر شاہ زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے اطہر شاہ اور زخمی مظاہر شاہ سگے بھائی ہیں۔

ابنا: شہید اطہرشاہ اور عزیر شاہ امام بارگاہ شہیدان کربلا فیوچر کالونی کے متولی تھے اور قبل ازيں ان کے والد صادق شاہ اور ان کے بڑے بھائی عابد شاہ کو بھی یہود و ہنود کے آلہ کاروں اور آل سعود کے خونی ریالوں پر پلنے والے تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہيں  جو  امام بارگاہ شہیدان کربلا کے متولی۔ ان کو امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگرد شہید کرچکے ہیں۔ شہید کی میت کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں قانونی کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گئی جبکہ مظاہرشاہ کا آغا خان ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ ومنین سے دُعائے صحت کی اپیل ہے۔واضح رہے کے ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی میں اب تک سیکڑوں مومنین کو امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگر شہید کر چکے ہیں ۔جبکہ قانون نافذکرنے والے ادارے ان دہشگردوں کو گرفتار کرنے میں نا کا م ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110

بشکریہ از شیعت نیوز