29 دسمبر 2012 - 20:30

فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام کے اندرونی معاملات میں اس تنظیم کے کارکنوں کی کوئي مداخلت نہیں ہے۔

ابنا: فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام کے اندرونی معاملات میں اس تنظیم کے کارکنوں کی کوئي مداخلت نہیں ہے۔ تنظيم نےکویت اخبار میں شائع ہونے والی خبر کو جھوٹ اور کذب محض قراردیا ہے۔ بیانکے مطابق جہاد اسلامی کا کوئی رکن شام میں مسلح نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کویت کے اخـار نے شامی حکومت کے مخالف مسلحدہشت گردوں کے حوالے سے نقل کیا تھا کہ فلسطینی تنظیم جہاداسلامی اور فلسطینی محاذ کے کارکن شامی فوج کی حمایت کررہے ہیں۔

.....

/169