ابنا: بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے 9 دی 1388 مطابق 30 دسمبر 2009 کے عظیم عوامی واقعہ کو تین سال پورے ہونے کے سلسلے میں مالک اشتر صنعتی یونیورسٹی میں منعقدہ اجتماع کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی سیکورٹی کے قیام میں مدد ،ایرانی بحریہ کی " ولایت- 91 " فوجی مشقوں کا ایک ہدف ہے نیز جدید ہتھیاروں کا استعمال اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لینا بھی ولایت- 91 فوجی مشقوں کے اہداف میں شامل ہیں انہوں نے علاقے میں غیرملکی افواج کی موجودگي کے بارے میں کہا کہ علاقے میں غیر ممالک کی موجودگي کا کوئي جواز نہیں ہے۔ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ غیرملکی افواج کی موجودگی ہر لحاظ سے غیر ضروری بلکہ نقصاندہ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ان کی موجودگي کو ہمیشہ مسترد کیا ہے اور اس کو بلا جواز قراردیا ہے۔انہوں نے عشرۂ فجر کے موقع پر کئی نئے سیارچوں کی رونمائی کے بارے میں کہا کہ عشرۂ فجر کے موقع پر مختلف منصوبوں کی رونمائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی ولایت 91 نامی فوجی مشقیں ، گزشتہ روز سے آبنائے ہرمز، بحیرۂ عمان، شمالی بحر ہند، خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں شروع ہوئي ہیں جو چھ دن تک جاری رہیں گي۔
.......
/169