28 دسمبر 2012 - 20:30

کربلا کے گورنر نے پیشن گوئی کی ہے کہ اس سال امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر ۱۵ ملین عراقی و غیر عراقی عزادار و زائر امام حسین علیہ السلام اس مقدس شہر میں حاضر ہونگے۔

ابنا: کربلا کے گورنر آمال الدین الهر نے پریس کانفرنس میں پیشن گوئی کی ہے کہ اس سال امام حسین علیہ السلام کا چہلم کرنے ۱۵ ملین عزادار اس مقدس شہر میں حاضر ہونگے ۔

انہوں نے کہا : اس سال امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں عزاداروں کی شرکت قابل دید ہے اس لئے کہ ۱۵ ملین عراق اور پچاس لاکھ عرب و دنیا کے مختلف گوشہ سے زائر زیارت و عزاداری کے لئے کربلا میں حاضر ہونے والے ہیں ۔ کربلا کے گورنر نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر خصوصی بجٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : صوبہ کربلا نے کئی مرتبہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا چہلم اس ملک کے لئے عظیم واقعہ ہے اس کے موقع پر خصوصی بجٹ دیا جائے لیکن حکومت نے ابھی تک اس مطالبہ کو پوری کرنے کے سلسلہ میں کچھ نہیں کہا ہے۔

آمال الدین الهر نے وضاحت کی : عراق کی حکومت نے دس عرب دینار تمام دینی و مذہبی پروگرام کے لئے پاس کیا ہے لیکن اس بات پر توجہ کے ساتھ کہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت و عزادری عراق میں تنہا و بے نظیر ہے کربلا صوبہ کے حکام مجبور ہیں اس پروگرام کے لئے خصوصی بجٹ سے استفادہ کریں

.......

/169