ابنا: مقامي ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلسنت والجماعت کے نام سے سرگرم کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے لسبيلہ گرومندر، شير شاہ، ارونگي ٹاؤن، پٹيل پاڑہ سلطان آباد اور بنارس چوک، پر ہنگامہ آرائي کي اور مسافر گاڑيوں اور عام لوگوں پر پتھراؤکيا-
ہنگامہ آرائي اور پتھراو کي وجہ سے ٹريفک معطل اور دوکانيں اور کاروباري مراکز بند ہوگئے جس کي وجہ سے عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا- کئي علاقوں ميں ہنگامہ آرائي کے خوف سے پيٹرول پمپ اور گيس اسٹيشن بھي بند رہے-
واضح رہے کہ اہلسنت والجماعت کے نام سے سرگرام کالعدم سپاہ صحابہ نے اپنے چھے کارکنوں کے قتل کے خلاف آج شہر ميں غير قانوني ہڑتال کي اپيل کي تھي.
.....
/169