اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے کوآرڈینیٹنگ بورڈ کے انتظامی دفتر کے رکن احمد العسراوی نے العالم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوآرڈینیٹنگ بورڈ کے وفد نے اخضر ابراہیمی سے ملاقات کرکے انہیں شام کے بحران کے سیاسی حل کے سلسلے میں اپنی رائے سے آگاہ کیا۔انھوں نے کہا: ابراہیمی کے لب و لہجے سے معلوم ہورہا تھا کہ ان کی باتیں شام کی قیادت کے ساتھ ہونے والی گفتگو پر اثرانداز نہ ہوں اور انھوں نے روس اور امریکہ کے موقف سے شامی قیادت کو آگاہ کیا اور یوں لگا کہ ابراہیمی کے پاس شام کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایک جامع روڈ میپ موجود ہے لیکن وہ اپنے روڈ میپ کو ظاہر کرنے سے قبل حکومت اور اپوزیشن کی رائے سے بھی آگاہ ہونا چاہتے ہیں اور ابتداء ہی سے سب کچھ ظاہر نہيں کرنا چاہتے تاکہ یہ سب کچھ نتائج پر منفی اثرات مرتب نہ کرے۔ انھوں نے کہا: اگر علاقائی اور بین الاقوامی تعاون بھی ہو اور سیاسی راہ حل کے لغے سب تیار ہوں تو ابراہیمی اپنے مشن میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور بصورت دیگر انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ........../110
متعلقہ لنک: