ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کینیڈا کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ میں تبدیل ہونے اور اس سے کینیڈا کے لوگوں کو خطرات کے بارے میں سخت متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اقدام سے کینیڈا میں دہشت گرد گروہ، ایم کے او، کے افراد کے دہشت گردانہ اقدامات کے سلسلے میں کینیڈا میں مقیم ایرانیوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے اثاثوں اور املاک کی حفاظت پر مبنی کینیڈا کی حکومت کی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی۔ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ ، ان حالات میں کہ عالی برادری اور عالمی رائے عامہ دہشت گردی کو ایک سب سے بڑا عالمی مسئلہ سمجھتی ہے اور دہشت گردی سے مقابلے کے لئے واضح ذمہ داریاں معین کی گئي ہیں، حکومت کینیڈا نے دہشت گرد گروہ، ایم کے او، کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110