ابنا: شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے نائب سربراہ نے پیر کو نیٹو کے ایک وفدسے ملاقات میں کہاکہ شام کے مسئلے کو صرف سیاسی طریقوں سے حل کیاجاسکتاہے اور اس ملک میں نیٹو کی مداخلت کاامکان بہت کم ہے۔عرب لیگ کے نائب سربراہ نے کہاکہ عرب لیگ نے شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے باغیوں کے نمائندوں سے بات چیت کی ہے اور صدر بشار اسد کے مخالفین سے کہاہے کہ انھیں اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔احمدبن حلی نے کہاکہ امریکہ اور روس کے نمائندے شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہیمی سے جینوا ٹو منصوبے کے بارے میں گفتگو کر رہے ہيں۔جینوا ٹو منصوبے میں حکومت شام کی مفاہمت سے اس ملک میں ایک عبوری حکومت کی تشکیل پر تاکیدکی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔
/110