16 دسمبر 2012 - 20:30

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہےکہ امریکی حکام یورپ کو اپنی استعماری پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر ولایتی نے تہران میں "عالمی طاقت کے نظام میں تبدیلی میں یونیورسٹیوں اور دینی مدارس کے تزویری کردار" کے عنوان سے ہونے والی پہلی کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین سیاسی لحاظ سے خود مختار نہیں ہے، اور امریکہ نے یورپی یونین کو ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اس سے ہمیشہ غلط فائدہ اٹھایا ہے تاکہ اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کو آسانی سے حاصل کر سکے۔ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ علم اور ایمان، ایران میں اسلام کی آمد کے وقت سے ہی ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور ایک دوسرے کے مقابل کبھی نہیں آئے لیکن مغربی معاشروں میں علم، ایمان کے مقابلے میں آیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110