14 دسمبر 2012 - 20:30

حجاز کے شیعہ باشندوں نے اس ملک کی جیلوں میں حکام کے تشدد کا سامنا کرنے والے اسیروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ  کے جنوبی علاقوں کے باشندوں نے اس ملک کی جیلوں میں  حکام کی طرف سے قیدیوں  پر  وحشیانہ شکنجوں کی شدید  مذمت کی ہے۔  بریدہ شہر میں بسنے والے سعودیوں نے اپنے  اس احتجاج  میں تمام قیدیوں بالخصوص 15 سال سے جیل میں موجود شیخ  خالد الراشد  سے ہمدری  کا اظہار کیا  ہے۔مظاہرے میں شریک افراد نے تمام قیدیوں کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا کہ  مطالبات کے تسلیم ہونے تک وہ سراپا احتجاج رہیں گے۔عالمی حقوق بشر کے اداروں کا دعوی ہے کہ اس ملک میں کم از کم 30 ہزار افراد قیدی ہیں  جن میں سے تقریبا 10 ہزار کو بغیر کسی تفتیش کے قید کیا گیا ہے ،لیکن سعود ی حکام نے ہمیشہ اس بات کا  انکا رکیا ہے۔.............

/110