10 دسمبر 2012 - 20:30

بحرین کے ایک سیاسی لیڈر و عالم دین سید جعفر علوی نے بحرینی عوام پر آل خلیفہ حکومت کی فوج کے مظالم جاری رہنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ابنا: سید جعفر علوی نے العالم سے بات چیت کرتے ہوئے بحرین کے حکومت مخالفین کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں کے مظالم کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ بحرینی فوج کے مظالم کے باوجود رات کے وقت بحرینی عوام کے مظاہرے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین بحرین کی شاہی نظام حکومت کے خاتمے اور اس ملک کے حکام پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جعفر علوی نے مخالفین کے ساتھ بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ کے مزاکرات کی تجویز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور مخالفین کے درمیان بات چیت ایک حربہ ہے جسے حکومت بحرین وفقے وقفے سے پیش کرتی رہتی ہے تاکہ اس طرح داخلی اور بیرونی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110