ابنا: جناب علی اکبر صالحی نے تہران میں منعقدہ " مسلمان یونیورسٹی پروفیسرز اور اسلامی بیداری " کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں بحران کے خاتمے کے لئے متخاصم گروپوں بالخصوص اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہیمی کو جامع امن منصوبہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ، شام، مصر، ترکی، سعودی عرب اور روس کے وزرائے خارجہ کوبھی پیش کیا گیا ہے جس کی اصل بنیاد قومی مفاہمت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
10 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 371318
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے ایک بار پھر شام میں قومی مفاہمت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام اور بحرین میں بحران کے خاتمے کے لئے قومی ڈائیلاگ بہترین اور واحد راستہ ہے۔