9 دسمبر 2012 - 20:30

صدر مملکت احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اصلاح معاشرہ میں اساتذہ اور دانشوروں کا کردار انتہائي اہم ہے۔ صدر مملکت احمدی نژاد نے آج تہران میں "یونیورسٹی پروفیسر اور اسلامی بیداری" کے زیر عنوان عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق اس دو روزہ کانفرنس میں دنیا کے مختلف ملکوں کی یونیورسٹیوں کے 600 سے زیادہ مسلمان پروفیسر شریک ہیں۔صدر احمدی نژاد نے کہا کہ بیداری کا مطلب جسمانی خواب سے بیدار ہونا یا محض سیاسی اور اقتصادی مسائل کی آگاہی حاصل کرلینا ہی نہیں ہے بلکہ بیدرای کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنے فرائض اور اپنی حقیقت کا ادراک کرے۔صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا کی اصلاح کے راستے میں پہلا قدم خود انسان کی اصلاح ہے کہا کہ انسان مکمل شرف و وقار کے بام عروج اور زمین سے افلاک تک پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کامل کے افکار و نظریات کے مقابل مادیات ہیں جن میں صرف شیطانی خواہشات، تسلط پسندی اور دنیا پرستی کا ہی دخل ہوتاہے۔۔۔۔۔۔/110