28 نومبر 2012 - 20:30

ابنا: اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد جامع مسجد امامیہ کے قریب کالعدم ٹولوں کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے گلبہار کے رہائشی جامع مسجد امامیہ کے ٹرسٹی 55 سالہ بزرگ سید حسن محسن نقوی ولد محمد علی شہید ہوگئے ہیں۔

دہشتگردوں نے شہید کے سر اور سینے کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سید حسن محسن نقوی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔واضح رہے کے عاشورہ محرم کے بعد سے شروع ہونے والے شیعہ ٹارگٹ گلنگ کا ایک بار سلسلہ شروع ہوگیا شہر کراچی میں عاشورہ کے بعد سے اب تک 2 شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔شیعہ عمائدین کا ایک بار شروع ہونے والی ٹارگٹ گلنگ پر تشویش پائی جاتی ہے ،رہنماوں کا کہنا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے جب محرم الحرام کے عشرہ اول میں شیعہ نسل کشی روک سکتے ہیں تو اب کیوں نہیں روک سکتے۔بشکریہ از: شیعت نیوز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سال عاشورا کے جلوسوں پر بڑے پیمانے پر کوئی حملہ نہ ہوسکا جس سے ثابت ہوا کہ اگر حکومت نہ چاہے تو عوام پر کوئی حملہ نہیں ہوسکتا اور جب چاہتی ہے تو یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ........./110