21 نومبر 2012 - 20:30

نماز جنازہ میں بلتستان بھر سے علمائے کرام عمائدین شہر کے علاوہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے بھی شرکت کی

ابنا: مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے شوریٰ عالی کے رکن، مجلس وحدت المسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل، آئی ایس او پاکستان بلتستان ڈویژن کے رکن ذیلی نظارت اور انجمن امامیہ خپلو کے سابق صدر گذشتہ رات کو کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ان کا غسل و تکفین آج مرکزی جامع مسجد خپلو میں ہوا جس میں ہزاروں سوگواران شریک تھے۔ غسل و تکفین کے بعد جنازہ ان کے آبائی گاوں سینو گیا جہاں مہدی آباد میں ان کو ہزاروں مومنین کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ انجمن امامیہ کے سینئر نائب صدر علامہ آغا مظاہر حسین الموسوی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں بلتستان بھر سے علمائے کرام عمائدین شہر کے علاوہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شورائے عالی کے رکن اور خپلو کے امام جمعہ معر علامہ حافظ نوری، منگل کی شام کو ژنو نامی مقام سے مجلس عزا سے خطاب کر کے واپس خپلو لوٹ رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے اچانک پہاڑ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں علامہ حافظ نوری شدید زخمی ہوگئے، انہیں قریبی اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ علامہ حافظ نوری کا شمار جامعہ نجف اسکردو کے ممتاز اساتذہ کرام میں ہوتا تھا جن کی خدمات بلتستان میں فکر خمینی (رہ) اور اسلام ناب کی ترویج اور شیطان بزرگ امریکہ کی مخالفت کے حوالے سے غیر معمولی ہیں۔ علامہ نوری حالیہ سانحات میں بھی صدائے احتجاج بلند کرنے میں آپ پیش پیش تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110