13 نومبر 2012 - 20:30

صہیونی ریاست کی فوج نے اپنی جارحانہ اور غاصبانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے غرب اردن میں ایک فلسطینی اسکول پر قبضہ کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کی فوج نے غرب اردن میں ایک فلسطینی اسکول پر قبضہ کرکے اس کو اپنے فوجی اڈے میں تبدیل کردیا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے گاؤں " ابا الشرقیہ " میں یہ غاصبانہ کارروائي انجام دی جو غاصب فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ کا سبب بنی۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر، جو اس غاصبانہ کارروائي کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، آنسو گيس کے گولے داغے اور فائرنگ بھی کی۔صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک رہائشی مکان ،  بیت لحم کے نزدیک ایک ورک شاپ اور الخلیل کے نزدیک ایک سوئمنگ پول پر بھی حملہ کرکےانہیں تباہ کردیا۔غاصب اسرائيلی حکومت، مشرقی بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے گھروں کو ایسے حالات میں تباہ کر رہی ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اس نے  نہ صرف صیہونی کالونیوں کی تعمیر بدستور جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ اس میں شدت بھی پیدا کردی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی کالونیوں کی تعمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد چار سو چھیالیس کے مطابق غیرقانونی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110