ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے ، آئي آر آئي بی، کے سربراہ عزت اللہ ضرغامی نے تہران کے مغرب میں واقع شہر، زنجان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جدید ترین ٹرانسمیٹربنانے کے سلسلے میں آئي آر آئي بی کے نئے منصوبوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایران میں ریڈیو ٹی وی کے جدید ترین اور طاقتور ٹرانسمیٹروں کی تیاری میں خود کفیل ہونا، ایرانی ماہرین کی اچھی اور اطمینان بخش صلاحیتوں کی علامت ہے۔انہوں نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے اصل ہدف کو نفسیاتی اور تشہیراتی اقدام بتایا اور کہا کہ بعض سیٹلائٹوں سے ایرانی چینلوں کی نشریات بند کرنے کی وجہ، عالمی برادری پر ایرانی چینلوں کے اثرات سے تسلط پسند نظام کی تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متبادل راہوں سے دنیا کے تمام علاقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے چینلوں تک دست رس کا امکان موجود ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
13 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 364767
اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے کے سربراہ عزت اللہ ضرغامی نے جدید ترین ٹرانسمیٹر بنانے میں ایرانی ماہرین کی صلاحیتوں کو اطمینان بخش قراردیا ہے۔