9 نومبر 2012 - 20:30

سي آئي اے کے سربراہ ڈيوڈ پيٹريئس نے جنسي اسکينڈل سامنے آنے کے بعد استعفي دے ديا ہے -

ابنا: واشنگٹن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امريکا کے  نيشنل انٹليجنس ادارے کے ڈائريکٹر جنرل جيمز کلاپر نے جمعے کے روز اعلان کيا ہے کہ سي آئي اے کے چيف ڈيوڈ پيٹريئس نے ناجائز جنسي تعلقات رکھنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد  اپنا استعفا صدر باراک اوباما کو پيش کرديا ہے -  رپورٹ کے مطابق صدر باراک اوباما نے ان کا استعفي قبول کرليا ہے -ڈيوڈ پيٹريئس نے سي آئي اے کے کارکنوں کے  نام پيغام ميں کہا ہے کہ وہ ناجائز جنسي تعلقات رکھنے کي بنا پر اپنے عہدے سے استعفي دے رہے ہيں - سي آئي اے کے سربراہ ڈيوڈ پيٹريئس نےکہا ہے کہ انہوں نے سينتيس سال کي ازدواجي زندگي گزارنے کے بعد ناجائز جنسي تعلقات قائم کرکے انتہائي پست حرکت کي ہے اور يہ حرکت، شوہراور سي آئي اے   چيف ، کسي بھي حيثيت سے قابل قبول نہيں ہے -......./169