9 نومبر 2012 - 20:30

شام کے شہر " درعا " میں ہونے والے دو کاربم دھماکوں میں بیس افراد مارے گئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق شام کے جنوبی شہر " درعا " میں آج دو کار بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں کم سے کم بیس افراد مارے گئے۔ فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان دھماکوں میں شامی شہریوں کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوئي ہے۔واضح رہے کہ دہشت گرد گروہوں نے شام میں مارچ 2011ء سے امریکہ اور بعض عرب اور یورپی حکومتوں کی مدد وحمایت کے ساتھ شام کےبعض شہروں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے اور وہ عوام اور اس ملک کی سیکورٹی فورسز کا قتل عام کر کے دمشق کی حکومت کو اس کا ذمہ دار ظاہر کرنے اور شام میں غیر ملکی مداخلت کا راستہ ہموار کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔...../169