9 نومبر 2012 - 20:30

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق یوکیا امانو نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات ایٹمی ایجنسی کی زیرنگرانی کام کر رہی ہیں اور ان کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پرامن مقاصد کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے روسی اخبار کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ میں یہ نہیں کہا گيا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور ہم نے اس بات پر زور بھی نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ  نہیں کہا کہ ایران نے ایٹمی ہتھیار بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہم ایران کے ایٹمی مسئلے کے بارے میں ایرانی نمائندوں سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
.....
/169