ابنا: خطیب نماز جمعہ تہران آیت اللہ جنتی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں دشمنوں کی پابندیوں اور دھمکیوں کو ناکام بنانے کے لئے ایرانی عوام اور حکام کی کوششیں جاری رہنے پر تاکید کی۔آیت اللہ جنتی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں اور دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے ملت ایران پر تینتیس سال سے پابندیاں عائد کررکھی ہیں اور یہ حالیہ پابندیاں کوئي نئي چیز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی پابندیوں اور دھمکیوں کا مقدس اسلامی جمہوری نظام کی پاسداری میں ملت ایران کے عزم و ارادے پر کوئي اثر نہیں ہے اور ملت ایران بدستور اپنے راستے پر گامزن ر ہے گي۔آیت اللہ جنتی نے اپنے خطبوں میں بحران شام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گرد سعودی عرب ، قطر ، ترکی ، امریکہ ، برطانیہ اور صہیونی ریاست کی مدد و حمایت سے عوام کا قتل عام کر رہے ہیں۔آیت اللہ جنتی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ دہشت گرد مذکورہ ممالک کے پیسے اور اسلحے سے شام میں دہشت گردانہ کارروائياں کرتے ہیں کہا کہ علاقے میں مغرب اور اس کے حامیوں کی سازشیں شامی حکومت اور عوام کے خلاف غاصب اسرائيل کے مفادات کے لئے ہیں کیونکہ صدر بشار اسد کی حکومت اسرائيل کے ساتھ تعاون کے لئے تیار نہیں ہے۔......./169
8 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363482
آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ احمد جنتی کی امامت میں ادا کی گئي۔