8 نومبر 2012 - 20:30

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تشدد کے واقعات میں چار افراد مارے گئے ہیں۔

ابنا: کراچی سے رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ماڑی پور روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص مارا گيا جبکہ ایک دیگر شخص ریڑھی گوٹھ کے علاقے میں مارا گیا ہے۔کورنگي کے علاقے میں نالے سے ایک خاتون کی لاش ملنے کی بھی اطلاعات ہیں اور کل رات گئے گلزار ہجری کے علاقے میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پینتیس سالہ شخص ماراگيا۔...../169