ابنا: اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے علاقے موسی قلعہ میں آج ایک دہشت گردانہ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم دس عام شہری جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور پانچ عورتیں شامل ہیں۔اس سے پہلے اطلاعات ملی تھیں کہ اس بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن پولیس اس طرح کے حملوں کے لئے طالبان کو ذمہ دار قرار دیتی ہے۔ادھر امریکی جنگي طیاروں نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے بعض علاقوں پر گزشتہ شب بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگيا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئي ہیں۔...../169
7 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363216
افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں دس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں