ابنا: تاہم ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کاکہناتھاکہ پشاور کے قصہ خوانی بازارمیں خودکش دھماکہ تحریک طالبان نے کرایا۔ ۔ دوسری جانب قصہ خوانی خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم شر پسندوں کیخلاف تھانہ خان رازق شہید میں درج کیا گیا ہے ۔ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج ایف آئی آر میں دہشتگردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن پشاور اورا ن کے 2محافظ بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں 30 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔
.....
/169
.....
/169