ابنا: سعودی سیکیورٹی فورسیز نے ایک گھرانے کے افراد کو زبردستی ان گھر سے باہر نکال کر اس گھر کو ان کی آنکھوں کے سامنے مسمار کردیا ۔ جاری کی جانے والی تصاویر اور فلم سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ اس گھر کی ماں سعودی سیکیورٹی فورسیز کے اس اقدام کے مقابلے میں کس طرح سے استقامت کا مظاہرہ کررہی ہے تاہم سعودی سیکیورٹی فورسیز کا یہ جارحانہ اقدام سعودی شہریوں کے سلسلے میں ان کے طرز سلوک کو آشکارا کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سعودی شہریوں میں آل سعود حکومت اور اس کی سیکیورٹی فورسیز سے نفرت کافی بڑھتی جارہی ہے ۔ سعودی سیکیورٹی فورسیز کے اس اقدام پر اس ملک کے مختلف دیگر شہروں میں بھی رّد عمل کا اظہار کیا گيا ہے یہانتکہ اس ملک کے سماجی چینلوں پر اس اقدام کا مزاق تک اڑایا گیا ہے جیساکہ ان چینلوں نے مزاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی بہادر سیکیورٹی فورسیز نے ایک گھر کے تمام افراد کو زبردستی باہر نکال کر ان کے سامنے ان کا گھر مسمار کیا ہے ۔ سعودی شہریوں نے بھی اس اقدام کو تفریق آمیز قرار دیا ہے ۔ گذشتہ دو برسوں کے دوران سعودی شہریوں کی جانب سے آل سعود حکومت اور اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز کے جارحانہ اقدامات پر احتجاج کرتے ہوئے ان کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ سعودی عرب کی حکومت جو اپنے ملک کے عوام کو تشّدد کا نشانہ بنانے میں عالمی سطح پرمشہورحکومت ہے اپنے ملک کے شہریوں کے حقوق کی بالکل بھی قائل نہیں ہے جبکہ بین الاقوامی نظام میں انسانی حقوق کو خاص اہمیت حاصل ہے اور ان حقوق کو ہی عالمی معیار بنادیا گیا ہے ۔ گذشتہ دو برسوں کے دوران سعودی عرب میں آمریت کے خلاف احتجای مظاہرے ہوتے رہے ہیں جہاں مخالفین کو کچلے جانے کا عمل بھی کافی تیز ہوگيا ہے ۔ اس ملک میں غیر قانونی طور پر گرفتاری اور انھیں شکنجے دینے ۔ قانونی کاروائی کے بغیر ہی انھیں طویل مّدت تک قید میں رکھنے اور اسی طرح سعودی سیکیورٹی فورسیز کے ہاتھوں ان کے رشتہ داروں کا قتل ایسے اقدامات ہیں جو سعودی عرب میں بخوبی عمل میں لائے جارہے ہیں اور اب ان جارحانہ اقدامات میں سعودی شہریوں کو زبردستی ان کے گھروں سے باہر نکال کر گھروں کو مسمار کرنے کا عمل بھی آل سعود حکومت اور اس کی سیکیورٹی فورسیز کے اقدامات میں شامل ہوگيا ہے جبکہ یہ اقدامات صیہونی فوجیوں کے ان اقدامات سے بہت زیادہ شباہت رکھتے ہیں جو وہ فلسطینیوں کے خلاف عمل میں لاتے رہے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، بن علی ۔ حسنی مبارک اور عبد اللہ صالح جیسے آمروں اور ڈیکٹیٹروں کی سرنوشت سے کوئی درس لینے کے بجائے اپنے ملک کے شہریوں کے سلسلے میں صیہونیوں کے اقدامات کو نمونۂ عمل قرار دے رہی ہے ۔...../169
7 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363198
سعودی عرب میں آل سعود حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں سعودی شہریوں کے رہائشی مکانات مسمار کرکے صہیونی حکام سے یکسوئی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔