ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئي لاؤروف نے شام کے بارے ميں ايران کے موقف کو قابل تعريف بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے ميں تہران کا موقف بيروني مداخلت کو روکنے اور حکومت نيز مخالفين کے درميان مذاکرات کے ذريعے پر امن طور پر مسائل کو حل کرنے پر مبني ہے اور ايران نے اس تعلق سے کافي کوششيں کي ہيں - انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے ناوابستہ تحريک بھي سرگرم ہوگئي ہے –روس کے وزير خارجہ نے کہا کہ ايران کي طرح نے روس نے بھي عيدالاضحي کے ايام ميں شام ميں اخضر ابراہيمي کي مجوزہ جنگ بندي کي حمايت کي تھي اگر چہ مسلح دہشتگردوں نے اس جنگ بندي کي پابندي نہيں کي –اس سے پہلے روس کے نائب وزير خارجہ اور مشرق وسطي کے امور ميں ماسکو کے نمائندے ميخائيل بوگدانف نے بھي اعلان کيا تھا کہ ماسکو شام کے بحران کے حل کے لئے ايران، روس اور ترکي کي مشارکت سے سہ جانبہ مذاکرات کا استقبال کرتا ہے –قابل ذکر ہے کہ روس مغربي ملکوں کے برخلاف شام ميں بيروني مداخلت کا مخالف ہے اور اس ملک کا بحران حکومت اور مخالفين کے درميان مذاکرات کے ذريعے پر امن طور پر حل کئے جانے کي حمايت کرتا ہے –...../169
6 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362844
روس کے وزير خارجہ نے شام کے بارے ميں ايران کے موقف کي قدرداني کي ہے -