5 نومبر 2012 - 20:30

ایران کی امام خمینی امداد کمیٹی نے عراقی صوبے بصرہ میں ضرورت مند لوگوں میں ضروری سامان اور نقد رقم تقسیم کی ہے۔

ابنا: ایران کی امام خمینی امداد کمیٹی نے عید غدیر کی مناسبت سے عراق کے جنوبی صوبہ بصرہ کے صدر مقام بصرہ  میں دو سو خاندانوں کے مابین ضروری سامان اور نقد رقم تقسیم کی ہے۔اس کمیٹی کے سربراہ عبدالحافظ البغدادی نے بتایا کہ بصرہ کے ضرورت مند افراد میں بڑی مقدار میں مختلف قسم کا ضروری سامان اور نقد رقم تقسیم کی گئی ہے۔  بصرہ کے ضرورت مند افراد نے امام خمینی امداد کمیٹی کی انسان دوستانہ کوششوں کو سراہا اور ضرورت مندوں کی معاشی مشکلات دور کرنے کے لئے اس کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔  ...../169