5 نومبر 2012 - 20:30

مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی کے سرحدی علاقے کے قریب آج ہونیوالے بم دھماکے میں ایک صہیونی فوجی زخمی ہوگیا-

ابنا: آج صبح مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی کی سرحد میں واقع ایک چیک پوسٹ کے قریب صہیونی فوجیوں کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جسکے نتیجے میں ایک صہیونی فوجی زخمی ہوگیا- رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا-  صہیونی فوجیوں نے گذشتہ روز فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو غزہ کے مشرقی علاقوں میں شہید کیا تھا- ...../169