ابنا:اطلاعات کے مطابق امریکہ میں کئی ماہ کی انتخابی مہم کے بعد آج پولنگ شروع ہوگئي۔پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوئي۔ان انتخابات میں دس کروڑ سے زیادہ افراد کو حق رائے دہی حاصل ہے جو ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار اور موجودہ صدر باراک اوباما اور ری پبلکن پارٹی کے امیدوار مٹ رومنی کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔امریکہ میں مشرق سے مغرب تک چار مختلف ٹائم زون ہونے کی وجہ سے ووٹنگ کے لئے مختلف اوقات معین کئے گئے ہیں۔امریکہ میں عوام براہ راست اپنا صدر منتخب نہیں کرتے ہیں بلکہ انتخاب کنندگان کی ایک ٹیم مل کر یہ کام کرتی ہے جسے الیکٹورل کالج کہا جاتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بہت سے امریکی صدر کے انتخاب میں اپنے ووٹ کو بے اثر سمجھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ الیکٹورل انتخابی طریقہ غیر جمہوری ہے۔ایک سروے کے مطابق صدر باراک اوباما کو اپنے حریف مٹ رومنی پر معمولی برتری حاصل ہے۔ ......./169
5 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362712
امریکہ میں آج صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے۔