2 نومبر 2012 - 20:30

خطیب نماز جمعہ تہران حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ شام صہیونی ریاست کی توسیع پسندی کے مقابلے میں استقامت کی قیمت چکا رہا ہے۔

ابنا: تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي ۔ خطیب نماز جمعہ تہران نے   لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے شام  کی صورتحال کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں یورپی ممالک نے شام میں ایسی آگ بھڑکائي ہے جو پورے خطے کے لۓ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔خطیب نماز جمعہ تہران نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک نے قدس کی غاصب حکومت کے مقابلے میں استقامت کرنے کےبجائے شام کے داخلی امور میں اسلامی ممالک کی ایک منفی تصویر پیش کی ہے۔حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے شام میں مسلح دہشتگردوں کے حامیوں کو خـبردار کرتے ہوئے کہا کہ فساد اور نفاق کی آگ بھڑکنے کی صورت میں ان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور خطے کے سارے اسلامی ممالک جنگ کا شکار ہو جائيں گے۔خطیب نماز جمعہ تہران نے خطے کے ممالک اور تسلط پسند ممالک کے حامیوں کو نصحیت کی کہ وہ شام میں بحران کو ہوا دے کر خطے میں باہر کی طاقتوں کی موجودگی کا راستہ ہموار نہ کریں۔حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے عید غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ غدیر ایک اہم واقعہ ہے جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خطیب نماز جمعہ تہران نے طلباء کی شہادت کی برسی ، عالمی سامراج سے مقابلے  اور  امریکی جاسوسی اڈے پر قبضے کے دن تیرہ  آبان مطابق تین نومبر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ مختلف میدانوں میں ایران کی ترقی و پیشرفت کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ  تسلط کے نظام اور امریکہ کی دشمنی میں شدت آتی جارہی ہے۔......./169