ابنا: بحرینی عوام نے امن عامہ کے تحفظ کے بہانے ملک میں مظاہروں پر پابندی سے متعلق اس ملک کی وزارت داخلہ کے بیان کے خلاف اعتراض کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں جلوس نکال کر اپنی جائز تحریک کو جاری رکھنے پر زور دیا۔مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کیا اور عوامی حکومت کی تشکیل پر تاکید کی۔مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی فوری آزادی کا بھی مطالبہ کیا۔آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے کارندوں نے مظاہرین پر گولیوں اور زہریلی گيس سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگۓ ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔......./169
2 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 361864
بحرینی عوام نے مظاہروں پر پابندی سے متعلق آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے حکم کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے وسیع پیمانے پر مظاہرے کۓ ہیں۔