2 نومبر 2012 - 20:30

دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکہ کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔

ابنا: نیویار عالمی مرکز کے کارکن نے کہا کہ مختلف قومیں امریکہ سے نفرت کرتی ہیں اور امریکہ کے خلاف نفرت میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ کیلیب مائوپین نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ جاپانی قوم کئي دھائيوں سے امریکہ کی فوجی اڈوں کےخلاف احتجاج کرتی آرہی ہے اور ان گذشتہ مہینوں میں اس احتجاج میں کافی شدت آئي ہے۔ کیلیب مائو پین نے کہا کہ امریکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں اپے فوجی اڈوں کے ذریعے اپنی تسلط پسندانہ پالیسیاں اور اقتصادی تسلط تھونپتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے فوجی اڈے اقوام عالم کے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں اور جہاں جہاں امریکی فوجی اڈے ہیں وہاں کی اقوام کی امریکہ کے خلاف احتجاج مظاہرے کرکے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں امریکہ کی جنگي مشینری کے خلاف ہیں۔ نیویارک عالمی سنٹر کے اس کارکن نے کہا کہ ساری دنیا میں امریکہ کے خلاف نفرت کے جذبات ایک تحریک کا رخ اختیار کرچکے ہیں اور اھل عالم امریکہ کے سامنے گھٹنے نیکنے کے لئے ہرگز تیار نہیں ہیں۔ امریکہ دنیا کے ہرعلاقے میں اپنے ناجآئز مفادات کے لئے قوموں کے حقوق پامال کرتا ہے اور اسے اپنے مفادات کا تحفظ قراردیتا ہے۔ مختلف علاقوں میں لاکھوں افراد امریکہ کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
.....
/169