ابنا: قطر کے وزیر اعظم شیخ حمد بن جاسم الثانی نے شام کے صدر بشار پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے لوگوں پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔
شیخ جاسم الثانی نے کہا شام میں کوئی داخلی جنگ نہیں ہے بلکہ بشار اسد کی حکومت نے عوام کو نابود کرنے کیلئے جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ اس نے کہا بشار اسد نے لوگوں کے قتل عام کی اجازت دے رکھی ہے لیکن اس پر عالمی برادری نے سکوت اختیار کر رکھا ہے۔ اس نے شام کی حمایت کرنے پر روس اور چین پر بھی تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ قطر کے وزیر اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت شام نے اخضر ابراہیمی کی عید قربان کے ایام میں جنگ بندی کی تجویز پر عمل کیا ہے جبکہ حکومت مخالف باغیوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔ یاد رہے کہ قطر کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جو شام میں مسلح باغیوں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔
.....
/169