1 نومبر 2012 - 20:30

ايران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کي حکومت اور عوام کي حمايت جاري رکھے گا -

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے تہران ميں شام کے پٹروليم کے وزير سعيد ہنيدي سے ملاقات ميں کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان مختلف اقتصادي ميدانوں ميں باہمي تعاون کے بے شمار مواقع پائے جاتے ہيں اور ايران تعاون کي اس سطح کو اور زيادہ فروغ دينا چاہتا ہے -

ايران کے وزير خارجہ نے اسي طرح عيد الاضحي کے موقع پر شامي حکومت کي طرف سے فائربندي قبول کرلئے جانے کو ايک دانشمندانہ اقدام قرارديا جس کے ذريعے ملک ميں امن و امان بحال ہوسکتا تھا تاہم وزير خارجہ نے مسلح گروہوں کي طرف سے فائربندي کا احترام نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ يہ پوري صورتحال شام کي حکومت اور عوام کے موقف کي حقانيت کي دليل ہے -

ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے شام کے بحران کو سياسي طريقے سے حل کئے جانے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ  اب يہ بات آہستہ آہستہ علاقے کے ملکوں کي بھي سمجھ ميں آنے لگي ہے - انہوں نے کہا کہ شام ميں کسي بھي طرح کي منفي صورتحال کا اثر ہمسايہ اور علاقے کے ملکوں پر بھي پڑے گا -

شام کے پٹروليم کے وزير سعيد ہنيدي نے بھي اس ملاقات ميں کہا کہ عيد الاضحي کے موقع پر شامي حکومت نے فائربندي قبول کرلي تھي مگر مخالف مسلح گروہوں کي جانب سے اس کي خلاف ورزي کي گئي اور انہوں نے عام لوگوں پر حملے کئے جو انتہائي افسوس کا مقام ہے.......

/169