ابنا: فلسطین کی وزارت صحت کے ذرائع نے اعلان کیا کہ صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے آج غزہ کے جنوبی علاقوں معن اور خان یونس میں واقع عزالدین قسام بٹالین کے دو مراکز پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں ان مراکز کو شدید نقصان پہنچا –
صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے اسی طرح بیت حانون کے بلدیہ کے قریب ایک عمارت کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا –
ادھر فلسطینی مجاہدین نے ان حملوں کے جواب میں غزہ پٹی کے قریب صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا-
صہیونی فوج نے کل شام بھی غزہ پٹی پر حملہ کیا تھا -
.....
/169