29 اکتوبر 2012 - 20:30

امریکہ کی نو ریاستوں میں سمندری طوفان سینڈی کے سبب ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گيا ہے۔

ابنا: کیریبین علاقے میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان سینڈی  کے سبب امریکہ کی نو ریاستوں میں ہنگامی حالت  جبکہ بارہ ریاستوں میں ہائي الرٹ کا اعلان کردیا گيا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس طوفان کی وجہ سے چھ نومبر کو ہونے والے امریکہ کے صدارتی انتخابات کی مہم بھی متاثر ہوئي ہے۔امریکہ میں موسمیات کے ماہرین کے مطابق یہ سمندری طوفان خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں شدید سرد لہر پیدا ہوسکتی ہے نیز طوفان سے چھ کروڑ امریکی متاثر ہوسکتے ہیں۔امریکہ میں سمندری طوفان سینڈی سے ہوائي سروس بھی متاثر ہوئی ہے اور متعدد پروازیں منسوخ کردی گئي ہیں۔واضح ر ہے کہ اس سمندری طوفان سے اب تک کیریبین جزائر میں 66 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ...../169