29 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بار پھر میانمار کے مسلمانوں پر کۓ جانے والے تشدد کی مذمت کی ہے۔

ابنا: اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے اتوار کو ایک  بیان جاری کرکے میانمار کے صوبۂ راخین کےمسلمانوں پر منظم انداز میں کۓ جانے والے تشدد کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی۔ اکمل الدین احسان اوغلو نے اس بیان میں میانمار کے حکام سے مسلمانوں پر کۓ جانے والےتشدد کے خاتمے اور اس سلسلے میں فوری اقدامات انجام دیۓ جانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے میانمار کے مسلمانوں کو فوری امداد فراہم کرنے پر "او آئي سی" کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کی حکومت، مسلمانوں پر حملوں کی وجوہات دریافت کرکے اس مسئلے کا فوری حل نکالے -میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی تازہ لہر کے دوران گذشتہ دو ہفتوں میں 112 مسلمان جاں بحق جبکہ 22 ہزار سے زائد بے گھر ہوئے ہیں -...../169