29 اکتوبر 2012 - 20:30

امريکہ نے بي سکسٹي ون قسم کے ستر ايٹم بم ترکي ميں ذخيرہ کر رکھے ہيں-

ابنا: اس بات کا انکشاف اتاترک نيوز ايجنسي نے ملکي حکام  کے حوالے سے اپني ايک رپورٹ ميں کيا ہے-   اتاترک نيوز ايجنسي نے  اپني ايک رپورٹ ميں بتايا ہے کہ بي سکسٹي ون قسم کے يہ  ايٹم بم جنکي تعداد سترکے قريب ہے، جنوبي ترکي کے صوبے آدنا کي معروف  انجرليک چھاؤني ميں ذخيرہ کئے گئے ہيں-اتاترک نيوز ايجنسي نے اس بات کا بھي انکشاف کيا ہے کہ انيس سو پچانوے تک ايسے دس سے بيس بم اکينجي  اور بالي کسير چھاؤني ميں موجود تھے جہنيں اب انجرليک چھاؤني منتقل کرديا گيا ہے-رپورٹ ميں يہ بات زور ديکر کہي گئي ہے کہ ترکي ميں امريکي ايٹم بموں کا ذخيرہ امريکي مفادات کے تحفظ کي غرض سے کيا گيا ہے - رپورٹ کے مطابق خطے ميں لڑائي چھڑنے کي صورت ميں امريکہ کے لئے ان ايٹم بموں کو مذکورہ اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے  مطلوبہ فائر پوزيشن پر منتقل کرنا آسان ہوگا- بي سکسٹي ون قسم کے ايٹم بموں کا شمار امريکہ کے اسٹريٹجک ايٹمي ہتھياروں ميں ہوتا ہے اور ان ميں ہرايک بم کا وزن تين سو بيس کلوگرام ہے-...../169