28 اکتوبر 2012 - 20:30

قطر ميں اقتدار کي جنگ ميں شدت آگئ ہے اور امير قطر اپنے خلاف سازش کے خوف سے وزير اعظم کو ہٹانا چاہتے ہيں -

ابنا: امير قطر شيخ حمد بن خليفہ آل ثاني کو يہ خوف لاحق ہے کہ وزير اعظم  جاسم بن جبر آل ثاني ان کا تختہ الٹنے کي سازش کرسکتے ہيں -
النخيل نيوز ايجنسي کے مطابق اطلاعات ملي ہيں کہ قطر کے وزير اعظم جاسم بن جبر آل ثاني نے ملک ميں اپني طاقت بڑھانے کے لئے فوجي اور غير فوجي مراکز قائم کئے ہيں اور ان مراکز ميں غير ملکي ماہرين  سے کام ليا جارہا ہے –
  اس رپورٹ کے مطابق ان مراکز کي اطلاع ملنے کے بعد امير قطر شيخ حمد بن خليفہ آل ثاني نے ان مراکز سے تمام غير ملکيوں کو فوري طور پر نکالنے کا حکم صادر کيا ہے –
النخيل کے مطابق امير قطر کي جسماني حالت اچھي نہيں ہے اور ان کي اہليہ اور وليعہد، وزير اعظم کے قائم کردہ ان مراکز سے تمام غير ملکي ماہرين کو نکالنے کي کوشش کررہے ہيں- اس رپورٹ کے مطابق قطر کے وليعہد نے حال ہي ميں ايک نئي سيکوررٹي فورس تشکيل دي ہے جس کي کمان خود ان کے ہاتھ ميں ہے - انہوں نے اسي کے ساتھ کچھ مشکوک اعلي افسروں کو برطرف بھي کرديا ہے-
النخيل نيوز ايجنسي کا کہنا ہے کہ  امريکي جاسوسي تنظيم سي آئي اے اور صہیوني ریاست کے جاسوسي ادارے موساد کے ساتھ قطر کے وزير اعظم کے روابط مستحکم ہيں.
.......
/169