ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج ایران کے مغربی صوبے اردبیل کے مقامی حکام کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے صحیح پالیسی کے ساتھ گزشتہ تینتیس سالوں کے دوران عالمی سامراج کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور مغرب کو علاقے میں اس کے تسلط پسندانہ اہداف میں کامیاب نہیں ہونے دیا ہے۔انہوں نےخطے کے مخصوص حالات اور مغرب کے اقتصادی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان مخصوص حالات میں دنیا میں معاشی تھانیدار کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور زور زبردستی اور تیزبیانی کے ذریعہ قوموں سے اپنے مطالبات منواناچاہتا ہے۔لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اقوام پر تسلط کے لئے غلط ہتھکنڈے استعمال کرنے کا وقت گزر چکا ہے کہا کہ عالمی طاقتیں اقوام کے ساتھ اپنے رویہ کو بدلیں کیونکہ سب ان کے اہداف کو جان چکے ہیں اور ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں گی۔......./169
27 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360354
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک نئے مشرق وسطی کے قیام پر مبنی مغرب کی سازشوں کے مقابل ہوشیاری کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے۔