27 اکتوبر 2012 - 20:30

عراق میں گذشتہ روزہونیوالی دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں 49 افراد جاںبحق اور69 دیگر زخمی ہوگئے –

ابنا: بغداد کے شمال مشرقی علاقہ صدر ٹاؤن میں کل دو بم دھماکے ہوئے جسکے نتیجے میں 23 افراد جاںبحق ہوگئے –ادھر پرھجوم علاقہ "مآمل" میں بھی کل دہشتگردوں نے ایک دھماکہ کیا جس میں تین بچے سمیت 7 افراد جاں بحق اور 13 دیگر زخمی ہوگئے –

رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے ایرانی زائرین کی ایک بس کو بھی بغداد کے التاجی علاقے میں مقناطیس بم سے نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 6 زائرین شہید اور 12 دیگر زخمی ہوئے –

دوسری جانب مقدادیہ میں بھی مسلح دہشتگردوں کے حملے میں دو افراد جاںبحق  اور تین دوسرے زخمی ہوگئے جبکہ عراق کے دوسرے علاقوں میں کل ہونیوالی دہشتگردی کی دیگر وارداتوں میں بھی11 افراد جاں بحق اور 27 دیگر زخمی ہوگئے –
.......
/169